02:42 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرخ کھوکھر جمعیت علمائے اسلام میں شامل

معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرخ کھوکھر نے باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی۔

شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں قائدِ جمعیت نے ان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرخ کھوکھر کی شمولیت سے جماعت کو مزید تقویت اور دین کے پیغام کو فروغ ملے گا۔ جبکہ فرخ کھوکھر نے کہا کہ میرے وزیراعظم اور صدر مولانا فضل الرحمان ہیں۔

فرخ کھوکھر، سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی مصطفیٰ نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر کے بیٹے اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے کزن ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION